۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا احمد حسن واعظ

حوزہ/ فیض آباد امسن کے معروف خطیب و ذاکر اہلبیت مولانا احمد حسن واعظ کا آج آگرہ میں حرکت قلب کے رکجانے کے سبب  انتقال کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فیض آباد امسن کے معروف خطیب و ذاکر اہلبیت مولانا احمد حسن واعظ کا آج آگرہ میں حرکت قلب کے رکجانے کے سبب  انتقال کرگئے۔

عالمِ شیعت میں با الخصوص مومنینِ فیض آباد و امبیڈکرنگر میں یہ خبر نہائت ہی غم و اندوہ کا باعث ہے کہ ذاکر اہلبیت(ع)، خطیبِ آلِ عمران (ع) مولانا احمد حسن واعظ صاحب, داعئئ اجل کی آواز پر لبّیک کہتے ہوئے معبودِ حقیقی سے جا مِلے۔

مرحوم امسن کلاں فیض آباد کے رہنے والے تھے بہترین خطیب اور عالم دین تھے، آپ نے تقریبا ایک سیال مبلغ کی طرح ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغ دین و خدمات انجام دیں۔ موصوف مشہور عالمی درسگاہ جامعہ تبلیغ لکھنؤ  و مدرسہ الواعظین کے افاضل میں سے تھے۔آپ جنیر،تاراگھڑ،مدراس،چھتیس گڑھ میں امام جمعہ و پیش نماز رہ چکے تھے اور حال میں آگرہ شاہ گنج میں خدمت دین کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مرحوم ایک نہایت منکسر المزاج، متواضع اور ملنسار انسان تھے، وہ انتہائی سادہ طرز زندگی رکھتے تھے انکی شخصیت میں بناوٹ اور شہرت کی خواہش بالکل نہ تھی، اور ہمیشہ اپنے بے باک انداز و حق گوئی سے پہچانے جاتے تھے۔اور جب کوئی آپ سے آپکے تعلق سے پوچھتا تو آپ کی زبان پر ایک ہی کلام ہوتا کہ میں مولا علی علیہ السلام کا نوکر ہوں اور اسی نوکری میں انشاءاللہ موت نصیب ہو۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوه 3 بیٹیاں اور نومولود بیٹا ہیں۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مرحوم کے ارتحال پر ملال پر انکے خانوادہ و دوست واحباب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔خداوند تبارک تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے الہی آمین۔

نوٹ: مرحوم کی نماز جنازہ کل انکے وطن امسن میں انجام دی جائے گی اطراف کے مومنین سے شرکت کی و نماز وحشت کی اپیل کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .